اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) پاکستان میں تمباکو کے شعبے میں کام کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی پاکستان ٹوبیکو کمپنی گزشتہ دس برسوں میں منافع کے لحاظ سے ترقی کی جانب گامز ن ہے جو کہ پاکستان کی معیشت کیلئے ایک مثبت علامت ہے، ایف بی آر کی غیر قانونی سگریٹ کیخلاف کارروائی سے قانونی سگریٹ تیار کرنیوالی کمپینوں کی ٹیکس ریونیو بڑھنے کا امکان ہے، دستاویزات کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی گزشتہ دو برسوں میں گروتھ 35.8فیصد رہی ہے، گزشتہ سال 2023میں کمپنی کو28ارب96کروڑ روپے منافع حاصل ہوا اور سال 2022کے مقابلے میں 35.8فیصد گروتھ رہی اور منافع 21ارب32کروڑ روپے تھا ، سال 2021میں کمپنی کا منافع18ارب 86کروڑ روپے رہا اور 14.4فیصد گروتھ ہوئی ، 2020میں 28فیصد گروتھ کے ساتھ منافع16 ارب49کروڑ روپے ، 2019میں 24.7فیصد شرح گروتھ کے ساتھ کمپنی کا منافع12ارب88کروڑ روپے ، 2018میں 8فیصد گروتھ کے ساتھ منافع 10ارب 33کروڑ روپے رہا ، سال 2017میں کمپنی کا شرح منافع منفی میں رہا اور9ارب57کروڑ روپے کا منافع ہو ا،سال 2016میں کمپنی کے منافع کا گراف 47فیصد گروتھ پر رہا اور 10ارب36کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا، پاکستان ٹوبیکو کمپنی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریونیو جمع کرانے والی کمپنی ہے۔