اسلام آباد (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر نے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کیلئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔