• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے پر تشدد کے نشانات ظاہر ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی ظاہر نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے کہا ہےکہ واقعے میں مزید ایک شخص کو حراست  لیا گیا ہے جس کے بعد تعداد 3 ہو گئی ہے۔

 تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، ایس ایس پی

گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے، صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید