• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی گئی

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 51 ملزمان کو سزا سنادی۔

اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 51 ملزمان کو 5، 5  سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والے تمام ملزمان میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا نمایاں عہدیدار نہیں۔ ان ملزمان کو جائے وقوعہ سے اور وقوعہ کے بعد ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران ٹرائل 119 گواہان نے بیانات قلمبند کروائے۔

9 مئی کے بعد چلائے جانے والے کیسز میں یہ کسی بھی عدالت سے سنائی گئی پہلی سزا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بارے میں فیصلہ تفتیش میں ان کے عدم تعاون کے باعث ٹل گیا، چالان بعد میں جمع کرایا جائے گا۔

سزا پانے والے مجرموں پر 9 مئی کو گوجرانوالا کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

اسی مقدمہ میں شاہ محمود قریشی، پرویز الہی بھی ملزمان نامزد ہیں، جبکہ عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، زین قریشی اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنما عدالتی مفرور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید