• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد طے نہیں کی جارہی، عطا اللّٰہ تارڑ

چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی میعاد سے متعلق خبروں پر وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  کا بیان سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد طے نہیں کی جارہی، حکومت کے پاس فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ ایسی کوئی دستاویز دیکھنے میں آئی، نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، کسی بھی سطح پر چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد پر بات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید