• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ اور میر پور خاص عید کے روز بھی گندے پانی میں ڈوبے رہے تعفن سے سانس لینا دوبھر تھا

 نواب شاہ+میر پور خا ص(بیورورپورٹ ،نامہ نگار)عید کے روز بھی آدھا شہرگندے پانی میں ڈوبا رہا۔گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر بھی نوابشاہ کے شہریوں نے گندے پانی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میں عید منائی گزشتہ کئی ہفتوں سے نوابشاہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔عید کے دنوں میں بھی آدھا شہر پانی میں ڈوبا ہو ا تھاجبکہ گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے تھے جس سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے سانس لینا بھی دوبھر تھا۔کئی علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑ کی وجہ سے نمازیوں کو مسجدوں تک جانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑالیکن ضلعی انتظامیہ اور میونسپل عملہ شہریوں کی پریشانیوں سے لا تعلق رہا۔اس سلسلے میں سیٹزن ایکشن کمیٹی کے صدر اسلم نوری نے عید کے موقع پر شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نااہل چیف میونسپل آفیسر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیاانھوں نے کہا کہ شہر کی خراب صورتحال کے باوجود میونسپل افسران ڈھیٹ بن کر سوتے رہے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ شہر میں فوری طور پر صفائی کی صورتحال کو بہتر نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائیگا ۔ میر پور خاص عید الفطر کے موقع پر  شہر میں صفائی ستھرائی کی صورت حال عام دنوں سے بھی زیادہ بدتر رہی،شہر کاایک بڑا حصہ گندے پانی میں ڈوبا رہا اور مضر صحت پینےکے پانی  کی فراہمی نےلوگوں کو عید کی خوشیوں سے محروم کر کے رکھ دیا، شہریوں نےمطالبہ کیا  ہےکہ میرپورخاص  سے کرا چی تک بلدیہ اور شہر کی تباہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق  عیدالفطر کے موقع پر بھی  سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص میں  صفائی ستھرائی کی   صورت حال انتہائی بدتررہی،اور بلدیہ کا عملہ وی آئی پی علاقوں تک محروم رہا، اس طرح عید کے تینوں دن  کوڑے کرکٹ کے ڈھیر گلی محلوں اور بازاروں میں تاحال لگے ہوئے ہیں جبکہ نماز عید کے  روایتی کھلے مقامات کی حالت بہتر بنانے پر بھی کوئی  خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔
تازہ ترین