• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر 277 روپے 94 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ ہی سستا ہو سکا۔

انٹر بینک میں آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 94 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے کا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ہفتے کا پہلا دن منفی رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 66 ہزار 796 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 8.36 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 9406 ارب روپے ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید