• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: عدالت نے 51 مقدمات میں حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کرلی


پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے حماد اظہرکی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس کے لیے حماد اظہر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 51 مقدمات میں حماد اظہرکی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

حماد اظہر کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، دیگر کا ابھی پتا نہیں کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، دیگر شہروں میں ایف آئی آر درج ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ یہ تو کئی شہروں میں ان کے خلاف کیسز ہیں، اور اے جی انعام یوسفزئی سے پوچھا کہ کتنا ٹائم دیں، آپ بتائیں۔

ایڈیشنل جنرل انعام یوسفزئی نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔

عدالت نے حماد اظہر کو 1 ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید