پاکستان والی بال کے برازیلین کوچ نے پاکستان والی بال ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ اب جنوبی کوریا والی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
پاکستان والی بال ٹیم کے برازیلین کوچ ایسا رمیرس کی زیر نگرانی پاکستان نے ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔
ایشین گیمز میں شکست پر کوریا نے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔
پاکستان برازیلین کوچ کو ماہانہ 4 ہزار ڈالرز ادا کر رہا تھا جبکہ کورین حکومت نے 8 ہزار ڈالرز تنخواہ کیساتھ اہلخانہ کےلیے پرکشش مراعات کی بھی پیشکش کردی۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کا کہنا ہے کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، کورین حکومت جیسا پیکج نہیں دے سکتے۔