پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی 51مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے لیے حماد اظہر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 51 مقدمات میں حماد اظہرکی راہداری ضمانت منظور کرلی۔بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا، گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ، جمہوریت اور انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے ۔ آنے والے دو دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔