کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کو ججز خط از خود نوٹس کے بینچ سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ججز کا وزیر اعظم اور وزیر قانون سے ملاقات کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ججز کا خط ایگزیکٹو کی عدلیہ کے امور میں مداخلت کے خلاف ہے اور پھر ایگزیکٹو کے اختیار داروں سے ملاقات باعث تشویش ہے۔ ایک بیان میں منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کی جانب وزیر اعظم اور وزیر قانون سے ملاقات کی گئی ہے جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے حالانکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ایگزیکٹو کی جانب سے عدلیہ کے امور میں مداخلت کے خلاف ہے۔