سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
عدالت نے عطا الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں۔
تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کرپشن یا اقربا پروری کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ عطا الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے رقم وصولی کا فیصلہ درست نہیں۔