• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری، اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا، 24 جون تک پی آئی اے کی نج کاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

نج کاری کمیشن کے مطابق 51 سے 100 فیصد حصص کے حصول کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی رواں مالی سال میں نج کاری کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

نج کاری کمیشن نے بتایا ہے کہ 2023ء میں پی آئی اے میں 2 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا، قومی ایئر لائن سالانہ اوسطاً 50 لاکھ سے زائد مسافروں کو34 ممالک لے کر جاتی ہے۔

نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پاس 97 منافع بخش انٹرنیشنل روٹ ہیں، ایک ہفتے میں پی آئی اے 260 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

نجکاری کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں فضائی سفر کرنے والوں میں 5.5 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید