بھارتی اداکارہ راکھی ساون سے شادی کرنے والے عادل خان درانی کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کرنا اور بگ باس میں شامل ہونا چاہتے تھے۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران عادل درانی نے خود کو راکھی کا صرف بوائے فرینڈ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم راکھی کا بوائے فرینڈ بن کر کرنے رکھنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ عادل اور راکھی کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی، دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرکے راہیں بھی جدا کرلی تھیں۔