• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم کیس لگا ہوا ہے، شعیب شاہین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم کیس لگا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر نیاز اللّٰہ نیازی اور نعیم پنجوتھا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ عوام کی نظریں آج سپریم کورٹ پر ہیں، ججز کی ہمت تھی انہوں نے سچ لکھ دیا۔

شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ہم کس منہ سے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں گے۔ 

 بوسیدہ اور زنک آلود نظام ایکسپوز ہوگیا ہے: نیاز اللّٰہ نیازی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وکیل نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ بوسیدہ اور زنک آلود نظام ایکسپوز ہوگیا ہے، فل کورٹ بنایا جائے اور یہی آئین کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ فل کورٹ بنائے اور کمیشن میں موجود جج اس بینچ میں موجود نہ ہو۔

 قوم 6 ججز کو سلام پیش کرتی ہے: نعیم پنجوتھا

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ قوم 6 ججز کو سلام پیش کرتی ہے، ظلم کے ماحول میں حق کی آواز اٹھائی، جج زیبا کے معاملے پر جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوموٹو لیا تھا۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مقدمات میں عدالتوں کو مجبور کیا جاتا رہا ہے، تین سو وکلاء کے خطوط میں کہا گیا کہ سوموٹو لیا جائے، ججز کو دھمکی دینے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید