• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کی گرفتاری کا حکم

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے آج ( جمعرات ) کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو 2مرتبہ آواز لگنے کے باوجود وکیل کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالتی حکم پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔وکلاء نے موقف اپنایا کہ وکیل ڈرا ہوا ہے اور ڈر اچھا ہوتا ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بس اللہ سے ڈرنا چاہیے کسی اور سے نہیں۔وکلاء نے کہا کہ ہم نے پتہ کیا ہے، مذکورہ وکیل صبح پیش ہو جائے گا، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ وکیل ڈرا ہوا ہے، وہ آج کیوں پیش نہیں ہو رہے؟۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت مزید کچھ دیر تک ملتوی کردی تاہم سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے وکیل کو آج ( جمعرات ) گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل شیراز نے کہا کہ آپ نئے چیف جسٹس بنیں ہیں آپ کے ہوتے ہوئے یہ سب ہوگا، جس پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ ہم نے انصاف کی فراہمی کا حلف اٹھایا ہوا ہے، وکیل کوئی آسمان سے نہیں اترا ہوا۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایڈوکیٹ زاہد محمود گورائیہ عدالت میں چیختے چلاتے رہے، وکیل نے عدالت، بینچ کے بارے میں توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

ملک بھر سے سے مزید