• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو 6 جون کو سنایا جائے گا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، علی نواز اعوان، صداقت عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلائے صفائی سردار مصروف، آمنہ علی، رضوان اعوان اور مرزا عاصم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں بریت کی درخواست دائر کی تھی، ہم اس کیس میں بریت کی درخواست پر آج دلائل دینا چاہتے ہیں۔

جج ملک عمران نے کہا کہ صداقت عباسی، علی نواز اعوان، شیخ رشید کے چالان عدالت میں آ گئے ہیں، شیخ رشید اور دیگر ملزمان کی جانب سے بھی بریت کی درخواست آئی ہے۔

جج ملک عمران نے کہا کہ  تمام درخواستیں اکٹھی سن کر فیصلہ کریں گے۔

وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں کوئی شواہد موجود نہیں، سی سی ٹی وی ویڈیو بھی نہیں، متعلقہ مدعی کی طرف سے مقدمہ درج کرایا ہی نہیں گیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید