• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹائروں کے ربر ہٹانےکا شیڈول جاری

کراچی ایئرپورٹ — فائل فوٹو
کراچی ایئرپورٹ — فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ کا رن وے ایک ماہ تک مخصوص اوقات کار میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طیاروں کی لینڈنگ کے دوران ٹائروں کی رگڑ سے ٹائروں کے ذرات رن وے سے چپک جاتے ہیں۔

اس لیے سی اے اے نے رن وے نمبر 25 ایل سے ٹائروں کی باقیات ہٹانے کے لیے رن وے کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ 4 اپریل سے 3 مئی تک مختلف اوقات میں مرکزی رن وے بند رہے گا اور اس دوران سیکنڈری رن وے سے فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔

ادارے نے رن وے پیر تا جمعہ مختلف اوقات کار میں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پیر کو دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک، منگل کو دوپہر 1 سے شام 5 بجے تک، بدھ کو دوپہر 2  تا شام 5 بجے تک، جعمرات کو دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجےتک رن وے بند رکھاجائے گا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ربر ہٹانے کی مہم کے دوران ہفتہ اور اتوار کو کام نہیں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید