الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللّٰہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کامیاب امیدوار اور رنراپ امیدوار میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے امیدوار اور درخواست گزار صلاح الدین کی درخواست بھی الیکشن کمیشن نے خارج کردی۔
الیکشن کمیشن نے 36 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار شواہد کے لیے الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کرسکتا ہے۔