• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2023 کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم سے حال ہی میں ایوارڈ وصول کرنے والے نمایاں ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کے لیے سہولیات و مراعات دی جائیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کے 9 بڑے برآمد کنندگان کو بھی آنر کارڈ جاری کیے جائیں گے، ٹاپ ٹیکس پیئرز کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاؤنجز تک رسائی ملے گی۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو امیگریشن کاؤنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی، پاکستان آنر کارڈ رکھنے والوں کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آنر کارڈ رکھنے والوں کو وزیراعظم کے ساتھ سالانہ ڈنر پر مدعو کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید