اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)پاکستان اور ایران نے انسانی بنیادوں پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی اور انہیں وطن واپس بھیجنے پر اتفاق کرلیا۔انسانی بنیادوں پردونوں ممالک نے جیلوں میں موجود قیدیوں کورہا کروانے کیلئے کوششیں بھی تیز کر دیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کی جیلوں میں قید اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا اور قیدیوں کی رہائی سمیت اُن کی وطن واپسی پر اتفاق کرلیا۔