بھارت کی ریاست آسام میں 210 کروڑ بھارتی روپے کی ہیروئن پکڑ لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں منشیات کی اب تک کی سب سے بڑی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریاست میزورم سے داخل ہونے والی گاڑی سے 21 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت 210 کروڑ روپے ہے اور اس کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کو گاڑی میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا تھا، اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔