• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل لیول پر خواجہ سراؤں کیلئے اسکول قائم کیے جائیں گے، مریم نواز

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈویژنل لیول پر ٹرانسجینڈرز کیلئے اسکول قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول ایجوکیشن ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر قابل قبول نہیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مئی تک تمام اسکولوں میں کتابیں مہیا کردی جائیں گی، آئندہ تعلیمی سال فروری میں درسی کتب فراہم کردی جائیں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم تیار کیا گیا ہے جس میں ٹیسٹ، انٹرویو اور کمپیوٹر ایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں اسپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں، ہر ضلع کے ایک اسکول میں اسپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے۔

اجلاس میں پنجاب میں اسکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ’اسکول اولمپکس‘ کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید