سابق میئر کراچی وسیم اختر نے امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کیا گیا۔
اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے، حکومتی بیانات نمک پاشی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔