راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے جہلم بے حرمتی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری شبیر احمد مرزا نے کہا کہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم قران پاک کو صدق دل سے مانیں اور اس کے ادب و احترام کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او جہلم واقعہ کا نوٹس لیں۔