پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے رہنما ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پچھلے سال کا چینی کا 7 لاکھ ٹن اسٹاک پڑا ہوا ہے۔ اسمگلنگ رک چکی ہے۔ سرپلس چینی برآمد کرکے حکومت 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کما سکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔
گورنر بنائے جانے کی خبروں پر ذکا اشرف نے کہا کہ گورنرشپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں۔ابھی تک انہیں باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔ پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔