• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلیکون انگوٹھوں سے بینظیر پروگرام کے فنڈز میں خورد برد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے سیلیکون انگوٹھوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خورد برد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے فنڈز میں سلیکون تھمبس کے غیر مجاز استعمال میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔حکام کے مطابق مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں واقع ریلٹیرز پر چھاپہ مارا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی شامل ہیں۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھمب کا استعمال کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کے فنڈز کو غیر قانونی انگوٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے خوردبرد کرتے تھے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کے بینظیر فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے کے فنڈز خوردبرد کر چکے تھے۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 3 بی وی ایس ڈیوائسزز ، 5 موبائل فون ،44 شناختی کارڈز، سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید