راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے پانچ لڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ مورگاہ کو آصف جاوید نے بتایا کہ میری بیٹی (ف) عمر 21سال یونیورسٹی سے چھٹی کے بعد گھر واپس نہ آئی۔ ہمیں خدشہ ہے کہ اسےکسی نے اغواءکرلیا۔تھانہ صدرواہ کو محمد پرویز نے بتایا کہ میری25 سالہ بیٹی(ن) کی چھ ساتسال سے اپنے شوہر کے ساتھ نا راضگی چل رہی ہے ۔ اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ مندرہ کو ندیم اختر نے بتایاکہ میری بیٹی (ع)عمر 19 سال کی شادی 10 ماہ قبل عمران ارشد جو میرا بھتیجا ہے کے ساتھ ہوئی تھی ۔ (ع) اپنی چھوٹی بہنوں کو یہ بتا کر گھر سے نکلی کہ میں تایا ارشد محمود کے گھر جا رہی ہوں اس کے بعد وہ گھر واپس نہ آئی ۔ مجھے شبہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ گولڑہ کو حسن جہانگیر نے بتایاکہ اس کی بہن (الف)عمر 13سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ کھنہ کو محمد رمضان نے بتایاکہ سائل کی 17 سالہ بیٹی (ن) کو انور وغیرہ نے اغواءکرلیا۔تھانہ ہمک کو گلریز نے بتایاکہ میرا بھائی محمدشیرازعمر 25سال اغواء ہو گیا۔