• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں مختلف واقعات، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد، گوجر خان (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ، سہالہ بازار میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 70 سالہ باپ کو قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کا ایک بھائی بھی شدید زخمی ہو گیا۔تھانہ آبپارہ کے علاقے شکرپڑیاں اوپن ایئر تھیٹر کے قریب تین افراد نے فائرنگ سےسیر کے لیے آئے ہوئے سمیع اللہ کو قتل کر دیا گیا ۔ ادھرگوجرخان کے شرقی علاقہ دریالہ خاکی میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا،تھانہ گوجر خان میں درج ابتدائی رپورٹ کے مطابق دریالہ خاکی کے رہائشی 27 سالہ محمد اسماعیل کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان لایا گیا جسے دانیال اور شاہد و دیگر نے فائر مارے ،مضروب اسماعیل کو چار فائر لگے،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے موقع کا معائنہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید