راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مغویہ لڑکی کاجعلی نکاح نامہ تیار کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ کینٹ کو ظہیر نواز نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بہن کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا جس میں نکاح نامہ تھانہ کینٹ سے4دسمبر کو موصول ہوا جس کی تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ا س نکاح کا کوئی اندرج نہیں ہوا اور نہ ہی نکاح خواں امام دین کی تصدیق ہوئی ہے۔