• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دیں،سلمیٰ برکات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ اسلام آباد کی صدر سلمیٰ برکات کی رہائشگاہ پر عالم اسلام کی پہلی وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق شریک چیئر پرسن بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا، برسی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سلمیٰ برکات نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دیں، شرکاء نے شہید بی بی کی ملک اور قوم کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،شرکاء کا یہ کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں تھیں بلکہ سیاسی تدبر، جراَت اور مزاحمت کی ایک لازوال علامت تھیں، بینظیر بھٹو پاکستان کی تاریخ کی ایک درخشاں اور باوقار شخصیت تھیں۔
اسلام آباد سے مزید