• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے فینس کے اندر جانور چھوڑ نے والے ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے فینس کے اندر جانورچھوڑ نے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری کوموٹروے کے انسپکٹر خالد محمود نے بتایاکہ پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دورانڈی ایس پی کی کال موصول ہوئی کہ ساؤتھ ورج میں جانور موجود ہیں جو کہ روڈ پر آ سکتے ہیں اور روڈ یوزر کیلئے خطرے کا باعث بھی بن سکتے ہیں ڈی ایس پی کے حکم پر فوری طور پر ساؤتھ ٹرن لیا مین کیرج وے پر بمشکل باامداد ہمرائی جانوروں کو قابو کر کے موقع سے بھگا دیا ف۔ینس سے آؤٹ کیا اور جانورں کے مالک عارف محمود کو قابو کیا مذکورہ ملزم نے جان بوجھ کر فینس کے اندر جانوروں کو چھوڑ کر روڈ یوزر کے جان و مال کو خطرے میں ڈالاہوا تھا۔
اسلام آباد سے مزید