• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2025 ،آئیسکو نے بجلی ناہندگان سے 7ارب واجبات وصول کئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری) آئیسکو مینجمنٹ نے 2025کے دوران حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نفاذ کے لئے دی جانے والی ہدایات، وژن اور اہداف پر سو فیصد عمل یقینی بنایا، صارفین کو معیاری اور بروقت آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز کے لئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی کی جانب افتتاح کے بعد اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائیل ایپ اور جدید 118 کال لائن سروسز کے ریجن بھر میں اجرا بھی یقینی بنایا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کسٹمر سروسز آپریشنز کنسٹریکشن گرڈ سروسز و دیگر شعبوں میں شفافیت اور بروقت سروسز کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں پر 55کروڑسے زائد کے جرمانوں کے ساتھ ساتھ ناہندگان سے 6ارب99کروڑ سے زائد واجبات وصول کئے، 3ہزار 185بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا بجلی حادثات سے انسانی جان کو محفوظ بنانے کیلئے آئیسکو نے 2ارب 16کروڑ کی خطیر رقم اپنے بجٹ سے خرچ کی اور 10ہزار سے زائد بجلی کے خطرناک پوائنٹس کو محفوظ بنایا، اسٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز بنائے گئے جہاں ایک چھت تلے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کا حل موجود ہے۔ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے حامل اے ایم آئی میٹرز کی پنڈی سرکلز میں 90فیصد سے زائد تنصیب مکمل کر لی گئی
اسلام آباد سے مزید