• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور کی وزیرِ اعظم کی حلف برداری میں وزیرِ اعلیٰ کے پی کی عدم شرکت پر تنقید

میئر پشاور زبیر علی---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
میئر پشاور زبیر علی---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

میئر پشاور زبیر علی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کر کے عوامی نمائندگی نہیں کی۔

پشاور پریس کلب میں اسپورٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر پشاور نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وفاق کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے، خیبر پختون خوا کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔

زبیر علی کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد ہم کسی سیاسی جماعت کے نہیں عوام کے نمائندے ہیں، بقایاجات لینے کے لیے وفاق کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے ہوں گے۔

میئر پشاور نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھےجو ایوارڈ ملا تھا وہ کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا تھا، صوبے کے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں باہمی اختلافات دور کرنے ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید