• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سرگودھا کے علاقے پھلروان سے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار یاسر یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم ہے۔

ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور کر انہیں کشتی میں سوار کرایا تھا۔

واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023ء کو پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید