• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں جرائم میں اضافہ تشویشناک ہے: بیرسٹر سیف

خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پشاور میں جرائم کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پشاور میں پولیس جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں جرائم ہوتے ہیں، 10 جرائم ہوتے ہیں تو 10 گرفتار بھی ہوتے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے ہمیں واجب الادا فنڈز جاری کیے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سروے رپورٹس اور آزاد اداروں کی بھی یہی رپورٹ ہے کے پی پولیس کی کارکردگی بہتر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی پولیس ملک بھر کی پولیس سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید