• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بنی گالہ میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بنی گالہ کے علاقے میں 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 2 ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا چوری کیا۔

ملزمان 75 لاکھ روپے کی 10گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر اور ساڑھے 3 لاکھ روپے بھی لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللّٰہ حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید