• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈاکوؤں نے فیکٹری سے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے مناواں میں ڈاکوؤں نے فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے فیکٹری میں موجود دو افراد کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔

مقامی تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیکٹری سے 5 ٹریکٹر ٹرالیاں، 120 ٹن لوہا اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ 

 پولیس کے مطابق شہری علی مراد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید