• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار سے زائد اسکواٹس

امریکی ریاست الینوائے کے شہری نے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار سے زائد اسکواٹس کرکے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ 

ٹونی پرائینو نامی اس شخص نے انہوں نے ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہری جوئے ریورڈیز کی جانب 2020 میں بنائے گئے ریکارڈ کو توڑا ہے۔ ریورڈیز نے 24 گھنٹوں میں  25 ہزار اسکواٹس کیے تھے۔

تاہم اب ٹونی پرائینو نے 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 100 اسکواٹس کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا۔ 

سرٹیفکیٹ کے اجرا کےلیے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسکی ویڈیو کی تصدیق کی جانی ہے۔ 

ٹونی پرائینو صبح میں پانچ بجے اسکواٹس کا عمل شروع کیا جو اگلے دن صبح پانچ بجے تک جاری رہا، اس دوران وہ ہر 22 اسکواٹس کے ایک سیٹ کے بعد 30 سیکنڈز کا وقفہ لیتے رہے۔ 


دلچسپ و عجیب سے مزید