اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہء سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد پیر کی شام وطن واپس پہنچ گئے۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہء سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد جدہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے توجدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جالاوی نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔