• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان رہا

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لاہور کے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وار پائے گئے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔

خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید