• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فٹ لمبا گھڑیال امریکی خاتون کے گھر میں گھس آیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون کو اس وقت ایمرجنسی سروس (911) کو کال کرنا پڑگئی جب انہیں اپنے گھر میں ایک بن بلائے مہمان لگ بھگ آٹھ فٹ لمبے گھڑیال (مگر مچھ کی ایک قسم) کو نکالنے کے لیے مدد کی ضرورت پڑی۔ 

میری ہولن بیک نامی خاتون کے مطابق وہ وینس کے گرینڈ پام کمیونٹی کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں تھی کہ اسے گھر کے فرنٹ اسکرین دروازے سے دھماکے جیسی آواز آئی۔ 

پہلے تو وہ سمجھی کہ شاید کوئی اجنبی شخص غلطی سے انکے گھر میں آنے کی کوشش کر رہا ہے اور جب اس نے دیکھنے کے لیے دروازے کی جانب بڑھی تب پتہ چلا کہ ایک گھڑیال انکے گھر میں گھس آیا ہے۔ جس پر خاتون نے 911 کو کال کیا۔ 

بعدازاں متعدد پولیس اور مقامی حکام اور وائلڈ لائف والوں نے اس بڑے گھڑیال کو پکڑا۔ اس مکان کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ گھڑیال قریبی تالاب سے یہاں آیا ہوگا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید