• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی نئی جماعت میں زعیم قادری کی شمولیت متوقع، ذرائع

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کےلیے ن لیگ کے ناراض رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد خان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے معاملے میں پیشرفت شروع کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما زعیم قادری عید کے بعد شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کےلیے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ قریبی ساتھیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ملک کو نئی سیاسی جماعت اورنئی قیادت کی ضرورت ہے۔

زعیم قادری نے ساتھیوں سے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں جو بھی عہدہ ملا، وہ اسے قبول کرلیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زعیم قادری کو نئی سیاسی جماعت میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید