• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے دو میچز کا وقت تبدیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے دو میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے پہلے دو میچز کا وقت بدل دیا۔ میچز کے اوقات مینز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے تضاد کی وجہ سے بدلے ہیں۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 18 اور 21 اپریل کو ہونیوالے ابتدائی دو میچز اب صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے۔ تیسرا میچ شیڈول کے مطابق 23 اپریل کو دن ساڑھے تین بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ 18 اپریل کو پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا جبکہ 21 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی ہونا ہے۔

مینز ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز شام سات بجکر 30 منٹ پر شیڈولڈ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کا وقت براڈکاسٹر کی سفارش پر بدلا گیا ہے، بیک وقت میچز کی وجہ سے براڈکاسٹر نے وقت بدلنے کو کہا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید