ویسٹ انڈیز ویمن کیخلاف ہوم سیریز کےلیے 16 رکنی قومی ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
ندا ڈار ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
سربراہ قومی ویمن سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر نے کہا ہے کہ اسکواڈ میں پانچ کرکٹرز کی واپسی ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کےلیے یہ سیریز بہت اہم ہے۔
پاکستان ویمن ون ٹیم میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ صدف شمس، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامین شمیم اور طوبیٰ حسن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
سابق کپتان بسمہ معروف کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے 18 سے 23 اپریل تک ہوں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 26 اپریل سے 3 مئی تک کھیلے جائیں گے۔