گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چاند رات میں کراچی کے طارق روڈ پر مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بار بار میرے تبدیل ہونے کا سوال آتا ہے، میں کہیں نہیں جارہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ہونا یا نہ ہونا میرا مسئلہ نہیں، ایس آئی ایف سی سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے سندھ میں استحکام آئے گا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کچے اور پکے کےڈاکو نہیں چاہتے ایس آئی ایف سی سندھ میں آئے۔
ایک سوال پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں حکمران ان سے حال ہوچھیں، عوام آج اس طرح شاپنگ نہیں کررہے جس طرح 15 سال پہلے کرتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر آنے والے کو گورنر ہاؤس میں کیش عیدی دی جائے گی، لوگ گورنر ہاؤس آکر دیکھیں بچے کیسے ڈالر کمارہے ہیں، اس صوبے کے لوگوں میں وہ خوشحالی لائیں گے جو ان تک پہنچ نہیں رہی۔