• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگپور کی فراڈی دلہن گرفتار، 8 شوہروں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف

تصاویر:بھارتی میڈیا
تصاویر:بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر ناگپور میں ایک خاتون لوگوں کو لوٹنے والے فراڈ میں ملوث پائی گئی، جس نے اب تک 8 مردوں سے شادی کی اور ان سے لاکھوں روپے بٹورے، پولیس نے نویں شادی سے قبل ہی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون پیشے کے لحاظ سے اُستانی ہے، پولیس کے مطابق وہ 29 جولائی کو ایک چائے کے ہوٹل پر اپنے اگلے شکار سے ملاقات کر رہی تھی جب اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق خاتون شادی کی ویب سائٹس اور فیس بک کے ذریعے مالدار اور شادی شدہ مردوں سے رابطہ کرتی تھی، وہ خود کو ایک مجبور، طلاق یافتہ اور بچے کی ماں ظاہر کر کے ہمدردی حاصل کرتی تھی۔

ایک شخص نے بتایا کہ خاتون نے ایک متاثرہ شخص سے 50 لاکھ بھارتی روپے اور دوسرے سے 15 لاکھ روپے ہتھیائے، جس میں نقدی اور بینک ٹرانسفر دونوں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ متاثرہ افراد میں ریزرو بینک آف انڈیا کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ خاتون ایک بڑے فراڈی گروہ کا حصہ ہے، ایک پرانے کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے خود کو حاملہ ظاہر کیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاکہ گینگ کے دیگر افراد اور متاثرین کا سراغ لگایا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید