• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں، وزیراعظم شہباز شریف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

وزیراعظم نے لاہور میں نمازِ عیدالفطر ادا کی، شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے دعا کی۔

نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لوگوں سے عید ملے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید پر محروم طبقے کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں، عید پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو خاص طور پر یاد رکھنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید