ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو دھمکی دے دی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے نماز عید پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کر کے غلطی کی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔
بعدازاں اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایرانی سپریم لیڈر کو ایکس پر ٹیگ کر کے فوری ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ ایرانی سرزمین سے ہوا تو جواب ایرانی سرزمین کے اندر دیں گے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔