دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والے 7 ایرانی فوجی افسران کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور دونوں ممالک کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
جمعے کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شہید فوجیوں کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد فوجیوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔